Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026
    بھارت

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائرسے استفادہ کیا جائے تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے ہیں،وزیراعظم
    خاص خبریں اپریل 8, 2025

    پاکستان میں کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائرسے استفادہ کیا جائے تو آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتے ہیں،وزیراعظم

    اپریل 8, 2025Updated:اپریل 8, 20254 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    If Pakistan's mineral reserves worth trillions of dollars are utilized, it can say goodbye to the IMF, says Prime Minister
    خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں،شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں ۔

    اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، فورم معدنیات کے شعبے سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا، فورم کے انعقاد سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت حوصلہ افزا ہے، پاکستان میں کھربوں ڈالر مالیت کے معدنی ذخائر موجود ہیں، اگر ان ذخائر سے استفادہ کیا جائے تو پاکستان آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دے، قرضوں کے چنگل سے نجات پاسکتا ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بالخصوص سندھ اور پنجاب زرخیز زمین موجود ہے، ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت حوصلہ افزا ہے، قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں معدنیات کے ذخائر ہیں، سندھ اور پنجاب کی سرزمین بھی قدرتی وسائل سے مالامال ہے، آزاد کشمیر میں بھی قدرت کے بے پناہ خزانے مدفن ہیں ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنی ذخائر کھربوں ڈالر کے ہیں، معدنی ذخائر سے مستفید ہوکر پاکستان قرضوں کے چنگل سے آزاد ہوسکتا ہے، بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری سب کے لیے سود مند ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں، سندھ حکومت کوئلے کے ذخائر سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے کام کررہی ہے، ہم نے اپنی مصنوعات کی ویلیوایڈیشن کرکے برآمدات کو فروغ دینا ہے، خام مال کی بجائے تیار شدہ مصنوعات کی برآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں، کان کنی کی صنعت کے لیے فنی تربیت لازم و ملزوم ہے، حکومتی سطح پر شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا، سرمایہ کار کمپنیاں نوجوانوں کو ہنر کی فراہمی میں کردار ادا کریں، ہم مل کر پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز پہلے روز معدنی وسائل کی تلاش کے لیے پاکستان کے مختلف اداروں اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا ہے ۔

    معدنی وسائل کی تلاش کے لیے جیالوجیکل سروے آف پاکستان اورچائنہ جیالوجیکل سروےمیں ایم او یو کا تبادلہ ہوا، معیار کو یقینی بنانے کے لیے برطانوی جیوسائنس سروسز، جیوسائنٹیفک ریسرچ کے لیے جیالوجیکل سروے پاکستان اور روس کی جے ایس سی کمپنی، ڈیجٹائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق جنوبی افریقا کی کمپنی سے ایم اویوز کا تبادلہ ہوا ۔

    بلوچستان میں کان کنی اورمعدنیات کے محکمے اورچین کی کمپنی ایم سی سی میں ایم او یو کا تبادلہ ہوا، ایم ایس پی اوربیرک گولڈ کے درمیان پاکستان منرلزسیکیورٹی شراکت داری کےلیے ایم اویو کا تبادلہ ہوا ۔

    بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کےلیے ایف ڈبلیو او، نارن مائننگ، بی ایم آرایل اورمقامی عمائدین میں ایم اویو کا تبادلہ ہوا، معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے او جی ڈی سی ایل اور این آر ایل کے میں ایم او یو کا تبادلہ ہوا ۔

    اس کے علاوہ ماڑی منرلز اور لیبیا مائنگ، پی پی ایل اورمیسٹو،پی پی ایل اورباڑی لمیٹیڈ، ایف ڈبلیو او اور آذربائیجان کی کمپنی آذرگولڈ کے درمیان بھی ایم اویو کا تبادلہ ہوا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کا 9 مئی سے متعلق کیسز کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم
    Next Article کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    فیچرڈ

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026
    بھارت

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026
    باہمی تعاون

    کاپ 31 سربراہی اجلاس: وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

    نومبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) اسلام آباد نے نیکسس ہال میں منعقدہ اورینٹیشن تقریب…

    خاص خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان

    نومبر 6, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    فیچرڈ

    تربیلا توسیعی منصوبے میں حادثہ، وزیراعظم آفس نے بھی نوٹس لے لیا

    نومبر 10, 2026
    بھارت

    اگنی ویر سکیم: بھارتی نوجوانوں کے مستقبل کے بجائے بی جے پی حکومت کے لیے سیاسی مفادات کا ذریعہ

    نومبر 10, 2026
    افغانستان

    غیر قانونی افغان مہاجرین: مختلف ممالک کا شکنجہ سخت، ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر

    نومبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.