اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اقدام اعلیٰ عدلیہ میں احتساب اور عوام کو فوری انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام بھی جاری کیا اور کہاکہ نظام عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے، گزشتہ پانچ ماہ میں دائر 7633 نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا ۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہو جائے گا ۔
چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فوراً مجھے اطلاع دیں، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں اور یقین دلاتا ہوں نہ صرف آپ کا نام خفیہ رکھا جائے گا بلکہ شکایت کی فوری سنوائی ہو گی ۔
سپریم کورٹ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کا نمبر 03264442444 ہے جس پر 24 گھنٹے شکایت کی جاسکتی ہے ۔