خیبرپختونخوا کے تین اضلاع ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل صبح چھ بجے سےشام چھ بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ۔
ٹانک اور جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 19مارچ2025 کو کرفیو نافذ رہے گا ۔
اعلامیہ کے مطابق کرفیو میں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ ،منزئی،خرگئی ،کڑی وام،جنڈولہ کے علاقے شامل،کرفیو تھریٹ الرٹ جاری ہونے پر لگایا گیا ۔
اعلامیہ میں مزید کہا کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں ہرقسم کی آمدورفت صبح 6 سے شام6 تک بند رہے گی،کوڑ قلعے سے گومل اور گرداوائی وانا کا روڈ اس دوران کھلا رہے گا ،مسافر متبادل راستوں کا انتخاب کریں ۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں نواز کوٹ پل سے ڈنکن تک کل سے کرفیو ہوگا ۔
اعلامیہ کے مطابق ڈنکن سے میلوگئی پل تک بھی صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو رہے گا،سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو درپیش ممکنہ خطرات کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا ۔
سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی اور خرشین میں بھی کرفیو نافذ،عوام متبادل راستوں کا استعمال کریں اور حکام سے مکمل تعاون کریں ۔