ایبٹ آباد میں معمولی تکرار پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد تھانہ بگنوتر کی حدود گائوں باغ میں پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر ملزم نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق خاتون کی نعش اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔