ہری پور میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے شخص جاں بحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔
پولیس ک مطابق تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا جس سے سعد علی ولد محمد شفیق سکنہ اسلام آباد جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا لڑکا علی نواز شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں کی عمریں بلترتیب 30 اور 22 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والا اور زخمی دونوں آپس میں کزنز ہیں۔
موٹرسائکل سوار اسلام آباد سے ہری پور آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں آئے روز انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔