پشاور( حسن علی شاہ سے ) مشی خان نے گزشتہ روز ایک نجی چینل کے مارننگ شو میں اینکر سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جب بھی کوئی مشکل پڑتی ھے تو اللہ سے اپنی پریشانی شیئر کرتی ھوں خود پہ ھمیشہ انحصار کیا اور کبھی مایوسی نہیں ھوئ عروسہ میری شناخت اور مقبولیت کا ذریعہ بنا فلموں میں بھی کام کیا تھوڑا کیا مگر عزت اور احترام سے کیا مشی خان نے یہ بھی بتایا کہ اپنے سارے کام خود کرتی ھوں شوبز کی روایات اپنی جگہ مگر ایک مشرقی لڑکی ھوں اپنی تہذیب اور کلچر سے واقف ھوں اسلئے کبھی سستی شہرت کا سہارا نہیں لیا۔۔