تھانہ حضرو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں مالیتی جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق چھچھ انٹر چینج پر پولیس نے کار کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا ، گاڑی کی تلاشی لیتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات کی کھیپ برآمد ہوئی ۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور لائسنس یا اجازت نامہ نہ پیش کر سکا جس پر ڈرگ انسپکٹر کو فوری طور پر موقع پر بلا کر ادویات کی پڑتال عمل میں لائی تو تمام ادویات جعلی پائی گئیں۔
تھانہ حضرو پولیس نے ڈرگ انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم عادل ولد سید رحیم سکنہ چارسدہ ، پشاور کو گرفتار کے حوالات بند کر دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کی عزت و آبرو کی حفاظت کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں سے کھیلنے والے تمام عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔