کوئٹہ کے ایوب سپورٹس کمپلیکس میں دو روزہ بلوچستان ایم ایم اے چیمپئن شپ اور این ایف ٹی فائیو (NFT 5) کوالیفائرز کے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔
لہو گرما دینے والے مقابلے چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے آئے باصلاحیت فائٹرز نے حصہ لیا۔
رنگ میں پنجوں، مکوں اور شاندار داؤ پیچ کے ایسے مقابلے دیکھنے کو ملے جنہوں نے شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے۔
اس ایونٹ کا بنیادی مقصد نیشنل فائٹ ٹورنامنٹ فائیو (NFT 5) کے لیے بلوچستان کے بہترین اور مایہ ناز فائٹرز کا انتخاب کرنا تھا۔
جہاں جیتنے والے فائٹرز نے اپنی جیت کا جشن منایا، وہی دوسری جانب شکست کھانے والے فائٹرز نے بھی ہمت نہ ہاری اور آئندہ میدان میں مزید محنت کے ساتھ اترنے کا پکا عزم ظاہر کیا۔
دو روزہ ایونٹ نے بلوچستان میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے فروغ اور مقامی فائٹرز کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


