ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کا حسن جنگلات ہیں اور اس حسن کوتباہ کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں ، ٹمبر مافیا /سمگلرز سے کے لیے ضلع مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے سخت احکامات پر ایس پی سٹی ریشم جہانگیر کی زیر نگرانی ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ،ضلع مانسہرہ کی خوبصورتی جنگلات ہیں اور اسکو تباہ کرنے والے افراد کسی بھی رعایت کے مستخق نہیں۔ضلع مانسہرہ کے تمام سرکلز میں مانسہرہ پولیس کا محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ٹمبر مافیا کا خاتمہ کرنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری جن میں کلہاڑے ، شرقی اور غربی کے جنگلات سمیت تمام علاقوں میں سپیشل آپریشنز کیے جارہے ہیں۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آپ اپنے علاقے میں کسی بھی جگہ لکڑی کی غیر قانونی کٹائی ہوتے ہوئے دیکھیں تو فوری طور پر مانسہرہ پولیس بزریعہ کال ، میسج یا واٹس ایپ دئیے گئے نمبرز پر اطلاع دیں۔ مانسہرہ پولیس کنٹرول:-
0997-920110
ڈی پی او مانسہرہ کمپلینٹ نمبر:- 8500313-0305