اپر چترال میں ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تاہم اپر چترال ہیڈکوارٹر کو ملانے والی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال ہیں اور ٹریفک حسب معمول رواں ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب حسیب الرحمن خان خلیل کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم ایز، ریسکیو 1122 اور لوکل گورنمنٹ کے اہلکار کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔