تحصیل برنالہ کے علاقہ وٹالہ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا ٹیوب ویل کا منصوبہ سیاست کی نذر ہوگیا۔
5 سال قبل بننے والے واٹر پمپ پراجیکٹ سے تاحال اہلیان علاقہ کو پانی فراہم نہیں کیا جاسکا لوگ پانی کے ٹینکرز لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل میں چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے کی موٹریں اور مشینری چوری ہوگئی قیمتی پائپ اور مشینری زنگ آلود ہو چکی ہے جبکہ بلڈنگ کھنڈرات کامنظر پیش کررہی ہے لوہے کے پائپ کھڑکیوں کوزنگ پڑنا شروع ہوگیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ واٹر پمپ کو بنے 5 سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر اس سے ابھی تک پانی کی سپلاٸی نہیں کی جاسکی ، عوام کو پانی کے حصول کیلٸے سخت مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ گھروں کے استعمال کیلٸے پانی ٹینکروں کے ذریعے منگوانے پر مجبور ہیں۔