محکمہ موسمیات کے مطابق مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ،جہلم،لاہور،فیصل آباد،ساہیوال میں دُھند،ہلکی اسموگ کا امکان ہے،اوکاڑہ، ملتان،بہاولپور، رحیم یار خان،بہاولنگر میں دُھند اورہلکی اسموگ کی توقع ہے۔ اس کےعلاوہ چترال،دیر،سوات،کرم اورگردونواح میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، سکھر،شکارپور،کشمور،خیرپور اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کےاکثرعلاقوں میں موسم سرد،میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنےکا امکان ہے،لیہہ میں منفی 9، اسکردو،بگروٹ میں منفی7، گلگت منفی 6 درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے،استور، ہنزہ اورکوئٹہ میں منفی4، اسلام آباد میں درجہ حرارت صفرریکارڈ کیا گیا۔