مظفرآباد: آزاد کشمیر بھر میں عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کی 5 دسمبرکے احتجاج کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔عوامی ایکشن کمیٹی نے آج شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔پورا دن آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بازار کھلے رہے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں بھی معمول کے مطابق تدریس کا عمل جاری رہا ۔
بعض علاقوں میں کام نہ ملنے اور افراتفری کی صورت حال دیکھتے ہوے لوگ عوامی ایکشن کمیٹی سے شکایات کرتے بھی نظر آئے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مزدور طبقہ اور شہری کام نہ ہونے کے باعث اپنے اہل وعیال کو بھوکا رکھنے پر مجبور ہیں۔مقامی لوگوں نے حکومت وقت سے اپیل بھی کی کہ احتجاجی گروہ کا حل نکالا جائے تاکہ عوام نارمل زندگی گزار سکیں۔