پشاور( حسن علی شاہ سے ) سال 1924 میں پیدا ھونیوالا مارلن برانڈو جس نے گارڈ فادر میں بدمعاشوں کے سرغنہ کا یادگار رول کرکے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی سال 1950 میں فلم The Man میں ایک مریض کا رول کرنے اور اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے کی خاطر ایک ھسپتال میں ایک ماہ کا عرصہ بسر کیا 4 مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا انکی سپر ھٹ فلموں میں ان دی واٹر فرنٹ۔۔دی مین۔اور Blue max قابل ذکر ھے یادرھے کہ Blue Max میں مارلن برانڈو نے ایک جنگی پائلٹ کا یادگار رول کیا تھا نصف صدی تک ھالی وڈ کی کہکشاں پہ چمکنے والا یہ ستارہ آخر کار سال 2004 میں سانس کی بیماری کے باعث جہاں فانی سے 80 سال کی عمر میں رخصت ھوگیا۔