تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے.
زرائع کے مطابق تحریک انصاف کا 3 یوم کا احتجاج پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا۔ 24 سے 30 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔
اسلام آباد پولیس کے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ خرچ ہوئے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 35 ہزار آنسوگیس کےشیلز کا بندوبست کیا تھا۔ اسلام آبادپولیس نے 3 یوم میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے۔ اسی طرح ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔