اسلام آباد:16 نومبر سے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے کا امکان ہے،بتایا جا رہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔