Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بھارت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا میران شاہ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جون 13, 2026
    اسلام آباد

    عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست کو سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا

    جون 13, 2026
    شوبز

    کے ٹو ٹیلیویژن علاقائی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے, زبیر جدون

    جون 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»چترال»یارخون لشٹ میںAKHSP کے تحت ایڈولسنٹ کیمپ اور سمینار کاانعقاد
    چترال نومبر 5, 2024

    یارخون لشٹ میںAKHSP کے تحت ایڈولسنٹ کیمپ اور سمینار کاانعقاد

    نومبر 5, 2024Updated:نومبر 5, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ اِنی شیٹو (CASI) پراجیکٹ کے زیراہتمام اورمالی معاونت سےیارخون لشٹ اپرچترال میں دوروزہ ایڈولسنٹ کیمپ اورایک روزہ سمینارکاانعقاد کیاگیا۔جس میں غذائی قلت، ناقص غذائیں، رضاعت کی عمر،ماں اوربچے کی صحت،چھاتی کے سرطان،بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے اوردوسرے موضوعات پر پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پراجیکٹ منیجرکاسی نگارعلی ،ایل ایچ ڈبلیوکواڈینیٹراپرچترال ،چرپرسن ریجنل کونسل حمیدہ یونس ،فیلڈآفیسراشفاق احمداوردوسروں نے کہاکہ ماں کے دودھ میں وہ تمام اجزاء شامل ہیں جوبچے کی صحت ،جسمانی نشوونمااوربیماریوں سے بچاؤکے لئے قوت مدافعت پیداکرتے ہیں ۔ ماں کے دودھ میں پانی، توانائی ، پروٹین ، کیلشیم، آئرن، وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن ڈی شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین صحت بچے کو پیدا ہونے سے چھ مہینے تک صرف اور صرف ماں کا دودھ پلانا لازمی قرار دیتے ہیں۔ چھ مہینے کے بعد بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ کوئی بھی نرم غذا دی جاسکتی ہے۔

    نگارعلی نے کہاکہ غذائی قلت کے خاتمے اورغذائی قلت کے شکاربچوں کی شرح اموات میں کمی لانے کیلئے آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے کاسی پراجیکٹ گذشتہ کئی سالوں سے کام کررہےہیں ۔نومولودبچوں اور دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائیت کا خیال رکھنے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ نومولود بچوں کے والدین اور حاملہ خواتین کو متوازن غذا کھانے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔ متوازن غذا کی اہمیت کو اجاگر کرنے ، غذائیت کو فروغ دینے اوررویوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے جوکوششیں کررہے ہیں جس میں ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے حضرات اپنی ذمہ داریاں نبھاناہے۔انہوں نے کہاکہ غذائی کمی کا شکار بچے نہ صرف جسمانی لحاظ سے پست رہ جاتے ہیں بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتیں بھی پوری طرح سے پروان نہیں چڑھتیں اور ایسے بچے دوسرے صحت مند بچوں کی نسبت ترقی کے ہر میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

    پروگرام سہولت کاروں نے کہاکہ خواتین میں چھاتی کےسرطان کا شمار ان بیماریوں میں ہوتا ہے جو نہایت تیزی سے بڑھتے ہیں اور بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے یقینی طور پر جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں۔ اگر ابتدائی مراحل میں اس مرض کی تشخیص ہوجائے تو تقریباُ 90 فیصد خواتین کی جان بچائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بریسٹ کینسر میں اس وقت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جسکی وجوہات کیسنر سے متعلق آگاہی نہ ہونا ہے اگر بروقت کینسر کا علاج کیا جائے تو اس مہلک مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔دورافتادہ ورپسماندہ علاقوں کے خواتین کو اس حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقل بنیادوں پر اپنا معائنہ کرتی رہیں اور کسی تبدیلی کی صورت میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اگر مرد و عورت اس حوالے سے ذمہ داری نبھائیں گے تو چھاتی کے سرطان پر قابو پایا جاتا سکتا ہے۔

    آخرمیں چیئرمین ہیلتھ بورڈ محمدعزیزاوردوسرے سماجی وسیاسی رہنماوں نے نیوٹریشن،ماں اوربچے کی صحت اوردوسرے مہلک بیماریوں کے حوالے سےآگاہی دینے پرآغاخان ہیلتھ سروس چترال اورکاسی پراجیکٹ کے ذمہ داروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اُمیدکرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس قسم کے تقربیات منعقد ہوں گے تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین ،مرداورطلبہ وطالبات نے شرکت کی۔

     

     

    AKHSP ایڈولسنٹ کیمپ سمینار یارخون لشٹ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملاکنڈ ڈیموکریٹک نیٹ ورک کا چترال میں یوتھ کنونشن
    Next Article امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کامیاب
    Muhammad Nasir
    • Website

    Related Posts

    پرنس رحیم آغا خان کا گلگت بلتستان اور چترال کا دورہ مکمل، لوئر چترال میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں

    مئی 26, 2026

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

    مئی 19, 2026

    لوئر چترال میں برفبانی چیتے کا حملہ، 35 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک

    مارچ 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بھارت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا میران شاہ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جون 13, 2026
    اسلام آباد

    عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست کو سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا

    جون 13, 2026
    شوبز

    کے ٹو ٹیلیویژن علاقائی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے, زبیر جدون

    جون 13, 2026
    خاص خبریں

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزيد کمی کا اعلان کردیا

    جون 12, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جون 10, 2026

    مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

    فیچرڈ

    مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر…

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025
    پنجاب

    راولپنڈی کے شہریوں کیلیے بڑی خوشخبری، میگا پروجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچ گیا

    جون 9, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بھارت

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا میران شاہ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جون 13, 2026
    اسلام آباد

    عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست کو سیاحت اور معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا

    جون 13, 2026
    شوبز

    کے ٹو ٹیلیویژن علاقائی زبانوں اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے, زبیر جدون

    جون 13, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.