ایبٹ آباد میں ایف آئی اے نے بڑی کاروائی کی ہے۔جس کے مطابق 471 ملین کا فراڈ کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد قرضوں کے نام پر 471 ملین کا فراڈ کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ایبٹ آباد ایچ بی ایل ہریپور میں زرعی قرضے دینے کے لیئے جعلی دستاویزات کا استعمال کیا گیا۔ قرضہ کے حصول کے لیئے زمین کی قیمتں مارکیٹ و سرکاری ریٹ متصادم نہیں تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر قرضے زمین کی جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دیئے گے۔ایبٹ آباد 171 اکاونٹس میں سے 471 ملین کا فراڈ کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی ایبٹ آباد ایف آئی نے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز شروع کردیا ہے۔