پشاور (حسن علی شاہ) معروف پروڈیوسر اور اینکر خواجہ نجم الحسن نے مشی خان کی فنی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ مشی خان ایک منجھی ہوئی اور حساس فنکارہ کا درجہ رکھتی ہیں۔ مارننگ شو ہو یا بچوں کا پروگرام خود کو ایک باصلاحیت اینکر منوانے میں کامیاب رہی ہیں۔ خواجہ نجم الحسن نے مزید کہا کہ مشی خان ملک بھر کی خواتین کی پسندیدہ اینکر ہیں اور ان کو کے ٹو کی جان کہا جاتا ہے۔