پشاور (حسن علی شاہ) 70 کی دھائی میں زیبا اور وحید مراد کی جوڑی بہت کامیاب رہی انکی فلموں نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔
سال 1970 میں جب کراچی میں فلمیں بنتی تھیں اس زمانے میں وحید مراد کا طوطی بولتا تھا۔انہوں نے رومانٹک اور چاکلیٹی ہیرو کے نام سے مقبولیت حاصل کی۔ زیبا کے ساتھ لاتعداد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا۔ انکی مشہور فلموں میں ھیرا اور پتھر، ارمان، عید مبارک،دل میرا دھڑکن تیری اور دوسری فلمیں شامل ہیں۔
وحید مراد اور زیبا کی ایک فلم ( ارمان ) قابل ذکر ھے۔ اس فلم کی موسیقی سہیل رعنا نے ترتیب دی تھی اور ارمان کے تمام گانے سپر ہٹ ٹابت ہوئے۔( کوکو دینہ) اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم) یہ دو گیت سدا بہار ثابت ہوئے۔ جو آج بھی مقبول ہیں۔
وحید مراد اور زیبا کی فلمی جوڑی 70 اور 80 کی دھائ میں بہت مقبول رہی۔ فلمساز اپنی فلم کی باکس آفس پہ کامیابی کی ضمانت ان دونوں کی جوڑی کو سمجھتے تھے۔ ایک زمانہ تھا کہ وحید مراد اور زیبا کے گھروں کے باہر فلمسازوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔ مگر عروج وزوال لازم وملزوم ہیں۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ گزرا ھوا زمانہ آتا نہیں دوبارہ۔