صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا دیر اورچترال کا دورہ، اس موقع پر انہوں نے گندم ذخیرہ مراکزکامعائنہ بھی کیا۔
صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ نے ضلع دیر اور چترال اپر اور لوئر دونوں اضلاع کا چار روزہ دورہ کیا۔ اس دوران وہ گندم ذخیرہ مراکز کا معائنہ کریں گے۔
دورے کے پہلے روز وزیر خوراک نے دروش اور بمبوریت میں گندم مراکز کا معائنہ کیا، اس دوران صوبائی وزیر کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ذخیرہ گندم کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم خریداری کی گئیں، دروش اور بمبوریت کے گوداموں میں امپورٹڈ گندم نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ گندم خریداری مہم کے دوران 12 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی۔
وزیر خوراک نے متعلقہ حکام کو گوداموں میں گندم کی محفوظ ذخیرہ اندوزی اور ان کی باقاعدگی سے نگرانی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔