واہ کینٹ میں چھوٹے بھائی کا سگریٹ نہ لانا جرم بن گیا۔
ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں سگریٹ نہ لانے پر بڑے بھائی نے اپنے ہی چھوٹے بھائی کو مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔واہ کینٹ کے علاقے شادمان ٹاؤن میں بڑے بھائی نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کو درانتی کے وار سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔اس کے ساتھ ہی ریسیکو ٹیم نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔