جاپان میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جدھر ایک شخص کو صرف اس لیے گرفتار کرلیا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو دن میں سو مرتبہ فون کرتا تھا۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق حال ہی میں 38 سالہ جاپانی شہری کو اپنی ہی بیوی کو ایک دن میں 100 بار فون کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
جاپان کے شہر اماگاساکی کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی شکایت پولیس کو لگا دی کے اس کو دن میں 100 بار فون آتا ہےخاتون کے مطابق وہ اسے روزانہ 100 سے زیادہ گمنام فون کالز کرتا ہے یہاں تک کہ وہ تنگ آکر اپنا فون سوئچ آف کر دیتی تھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدا میں 31 سالہ خاتون کو نامعلوم شخص کی جانب سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں جس میں کال کرنے والا اس وقت تک خاموش رہتا جب تک خاتون مایوس ہوکر فون بند نہ کر دیتیں،جب یہ سلسلہ کافی عرصے تک جاری رہا تب خاتون اکتا گئیں۔
خاتون کے مطابق کبھی کبھار اس کو دن میں درجنوں اور متعدد بار 100 فون موصوک ہوتے تھے لیکن جب ایک رات وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تب خاتون کے ذہن میں خیال آیا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو ان کو کوئی فون نہیں آتا۔یہ سوچ کر اگلے روز پولیس کو خاتون نے اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور آخرکار پولیس نے شواہد کو اکٹھا کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔
جب خاتون کے شوہر سے پولیس نے سوال کیا کہ اس نے اپنی ہی بیوی کو عجیب و غریب کالز کے ذریعے ایک ماہ تک آخر کیوں ہراساں کیا؟ تو اس شخص نے جواب دیا کہ میں اپنی بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں اس لیے بغیر کچھ کہے اس کو فون کرتا تھا۔ اماگاساکی کی پولیس کے مطابق یہ اس نوعیت کا پہلا نہایت ہی عجیب واقعہ تھا۔