پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہر 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے،جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آبادسمیت کے پی اور پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے کلمہ طیبہ کا ورد بھی شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی اور زلزلےکامرکزڈی جی خان کےقریب تھا،جبکہ گہرائی10 کلومیٹر تھی۔
لاہور، ملتان، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جلالپور بھٹیاں، میانوالی،چنیوٹ، کالا باغ، شاہ کوٹ،کمالیہ،سکھیکھی، ننکانہ صاحب، شاہ کوٹ ، بھکر، سرگودھا، تاندلیانوالہ، جھنگ، جڑانوالہ، فاروق آباد، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ فیصل آباد،ملکوال،شورکوٹ ،عارف والا،پیرمحل،پنڈی بھٹیاں ، مخدوم پور، کبیروالا، لیہ، ٹبہ سلطان پور، محسن وال، دریا خان، میاں چنوں، خانیوال، جہانیاں، میلسی سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔
کے پی میں پشاور،ڈی آئی خان،لکی مروت، وزیرستان،سوات، مینگورہ میں زلزلہ آیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں بھی اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔