اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ پاکستان کے باشعور عوام اب صرف اور صرف اپنے ملک کی ترقی اور وقار کو بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں ـ
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسہ کو شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ـ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے جلسے میں انتہائی گھٹیا زبان کا استعمال کیا ـ علی امین گنڈا پور کا یہ کہنا کہ 2 ہفتوں میں اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ چھوڑا گیا تو وہ خود اسے رہا کرا لینگے ـ
جلسے کیلئے کچھ قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے تھے ، جن پر علی امین گنڈا پور سمیت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں نے دستخط بھی کئے ـ علی امین گنڈا پور نے جلسے میں جس طرح کی زبان عورت کے حوالے سے استعمال کی کیا وہ کسی پختون روایت سے تعلق رکھنے والے شخص کو زیب دیتی ہے؟
جلسے میں پاک فوج جیسے ادارے پر بھی الزامات عائد کیے گئے ـاس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ ملک دشمن قوتوں کی مزید حمایت حاصل کی جائے ـخیبرپختونخوا میں اس وقت کوئی حکومت نظر نہیں آتی، سیلاب کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام بے یارومددگار پڑیں ہیں ـ
جلسے کی ناکامی علی امین گنڈا پور کی گھٹیا زبان کے استعمال سے ثابت ہے، اب حکومت کو اپنی رٹ برقرار رکھنے، قومی یکجہتی کو بچانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایسے شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی ورنہ کل کو کوئی بھی شخص اٹھ کر ریاستی اداروں پر حملے شروع کردے گا۔