اپوزیشن لیڈر محمد کاظم میثم کا حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے بارے میں کہناتھا کہ اس وقت پورے گلگت بلتستان میں شدیدبارش کے باعث جگہ جگہ پر طغیانی آرہی ہے اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہورہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ بے گھر ہورہے ہیں، مگر صوبائی حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے یہاں حکومت کہیں بھی نظر نہیں آ رہی۔
کاظم میثم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر سیلاب متاثرین کے پاس آکر ان کی دلجوئی کریں۔
کاظم میثم کا کہنا تھا کہ سکردو میں اس وقت بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا ہے ۔وزیراعلی اور وزرکہیں نظر نہیں آ رہے، انہیں تو اس وقت اپنے علاقوں میں ہونا چاہیئے ۔