سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے سی ای او پاؤل دورو کو فرانس کی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔
پاؤل دورو کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا تھا، انہیں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔
فرانس کی عدالت نے انہیں50 لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی ساتھ ہی ان پر فرانس چھوڑنے پر پابندی لگا دی۔
پاؤل دورو کو ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا۔
واضح رہے کہ ٹیلی گرام کے بانی پاؤل دورو کو 12 الزامات کے تحت 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔