راولپنڈی کی نصیر آباد پولیس نے 7 بہنوں کے اکلوتے 23 سالہ بھائی کو قتل کرنے والے تین سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول علی احمد کو درندہ صفت ملزمان نے گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر چھریوں کے وار سے قتل کر دیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے نام حبیب، حیات اور زبیر شامل ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔