ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث 25 مسافر جان سے گئے جبکہ متعدمسافر زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ کہوٹہ کے علاقے گراری پل کے قریب پیش آیا ، مسافر بس آزاد کشمیر جا رہی تھی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جائے حادثہ سے 23 لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 شدید زخمی جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔