ایبٹ آباد حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹور بند کرنے کے اعلان کے بعد ملازمین نے احتجاج شروع کردیا۔
ایبٹ آباد یوٹیلٹی سٹور کے ملازمین نے آج سے سٹور بندی کے اعلان پر احتجاج شروع کردیا ۔آل پاکستان ورکرز یونین کے وائس چیئرمین خالد خان جدون کا کہنا ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی ہے، اس نے ملازمین کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے متعدد سرکاری محکموں کو تباہ کیا ہے۔ان کے مطابق اگر حکومت یوٹیلٹی سٹورز کو ورکرز کے حوالے کر دے تو ہم حکومت اور اپنے ملازمین دونوں کو تنخواہیں فراہم کر سکتے ہیں۔ ملازمین نے حکومت سے فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر کے احتجاج شروع کردیا ہے۔