سابق قومی کپتان شاہد آفریدی کچھ عرصے سےسیاست میں بڑی دلچسپی دیکھا رہے تھے اب انہوں نے سیاست میں آنے سے متعلق اپنا فیصلہ بتا دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے حالیہ کچھ عرصے سے دیئے گئے بیانات میں سیاست کا رنگ جھلکتا تھااوراسی وجہ سے ان کی سیاسی میدان میں آنے کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگی تھی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ میں پہلے سیاست میں آنا چاہتا تھا اور میرے ذہن میں ایک پارٹی بھی تھی لیکن 2021 کے بعد میں نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا۔ میں اب سیاست میں نہیں آنا چاہتا بلکہ اپنی ساری توجہ انسانی فلاح وبہبود پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔
سیاست سے بیزاری کی وجہ بیان کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہاں اقتدار میں لوگ کام نہیں کرتے اور اپنی طاقت صرف ذاتی جگھڑوں پر خرچ کرتے ہیں اسی لیے وہ سیاست سے دور ہی اچھے ہیں ـ