بنگلادیشی کرکٹ ٹیم لاہور میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیل رہی ہے۔
کھلاڑیوں نے گزشتہ چار دنوں سے لاہور میں ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے، مگر انہیں سست انٹرنیٹ کی رفتار کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کے مطابق انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سے وہ اپنے خاندان سے بات چیت میں مشکل محسوس کر رہے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے سست انٹرنیٹ کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (WISPAP) کے مطابق، حالیہ چند ہفتوں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے