کراچی کے علاقے نارتھ کراچی مسلم ٹاؤن میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں موٹرسائیکل پر سوار شخص کو خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر نظر آ رہا ہے، اور اس کی موٹرسائیکل پر آگے ایک بچہ بھی بیٹھا ہوا ہے۔ یہ واقعہ 12 اگست کی صبح پیش آیا ۔ولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے مطابق ابھی تک کسی نے اس واقعے کی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔