معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لئے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ان ایکشن آگئی۔
عرس بری امام پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں سبیلوں، لنگر خانوں اور گردونواح میں موجود پکوان سنٹرز کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق لنگر خانوں اور پکوان سنٹرز کو ممنوعہ اجزاء کے استعمال کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھنا، فلٹر شدہ پانی کا استعمال، اور فوڈ گریڈ اشیاء کے استعمال کی تلقین کی گئی۔یاد رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص خوراک تیار یا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قسم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔