وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 3 دن خیبر پختونخوا دعوت کے ساتھ ہی ان کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا ۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ضم اضلاع انٹر اکیڈمی گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں ہنر ابھر کر آ رہا ہے، ارشد ندیم کو تین دن کیلئے دعوت دیں گے کہ وہ خیبرپختونخوا آکر ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹریننگ دیں۔
علی امین کا کہنا تھا کہ کھیل انسان کو صحت مند رکھتا ہے، عمران خان سب سے بڑے کھلاڑی ہیں جو ابھی بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور مقابلہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم پیرس اولپکس 2024 میں 40 سال بعد پاکستان کو طلائی تمغہ دلانے میں کامیاب ہوئے تھے۔