لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرہ حدود میں رہناچاہیے جبکہ سیاست دانوں کو چاہیے کہ وہ آئین کے مطابق سیاست کریں۔
عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کی کسی سے بھی کوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کا پیغام ہے عوام اور فوج کے مابین ن لیگ اور پیپلز پارٹی دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ سال الیکشن کا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جو شخص مہینہ کا 20 یا 25 ہزار روپے کماتا ہےوہ کیسے گزارا کرے، پاکستان کو اس مشکل دور سے مضبوط وزیراعظم ہی نکال سکتا ہے، فارم 47 کی حکومت کوئی کام نہیں کر سکتی۔ عمر ایوب کا کہنا ےتھا کہ 9مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے عمران خان کیس کریں گے۔