مانسہرہ، میں مہانڈری پل مکمل ہونے قریب ہے۔ پل کا کام مکمل ہونے پر وادی کاغان کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔ کل شام تک پل کی تعمیر مکمل ہونے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مانسہرہ کا علاقہ مہانڈری سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوا تھا لیکن وہاں اب زندگی معمول پر آ رہی ہے آج ایک نجی کمپنی نے مہانڈری میں دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا بھی کا بھی انعقاد کیا ہے جبکہ ناران سے جو لوگ واپس آئے تھے۔ وہ بھی ناران واپس جانے لگ گئے ہیں، جبکہ سیاحوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیاحوں کے مطابق چودا اگست کی چھٹیاں اب وادئ کاغان میں ہی منائیں گے راستہ کھل جانے کے بعد علاقے میں کھانے پینے کی اشیا ادویات اور پیٹرول کی ترسیل شروع ہو جائے گی۔