اسلام آباد میں ایف آئی اے نے 10 سے زائد انسانی سمگلر گرفتار کر لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیے کر کروڑوں روپے لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوگیا۔انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے رات گئے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔کارروائی کے دروان پتا چلا کہ ملزمان درجنوں طلبا کے ساتھ نجی پلازہ میں رہاءش پذیر تھے۔
ملزمان نے طلبا کو IETLS کے جعلی امتحان کے لئے رکھا ہوا تھا۔جس میں یہ طلبا کو برٹش کونسل کے جعلی امتحانات کے ذریعے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیتے تھے۔ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان مرزا شبیر کنول اور راجہ شیراز سمیت دس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید کارروائی کے لئے ملزمان کو ایف آئی منتقل کر دیا گیا ہے۔