امریکی ریاست لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز کو اچانک سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر خاتون کے بالوں میں جوئوں کو رینگتا ہوا دیکھا گیا۔جس کے بعد سے طیارے کا رخ ہنگامی لینڈنگ کے لیے فینکس ایریزونا کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔اس واقعے کو ٹک ٹاک صارف ایتھن جوڈیلسن نے ویڈیو میں بتایا جس کو اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔
فینکس میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد جوڈیلسن نے بتایا کہ ’میں 12 گھنٹے سے ہوائی اڈے پر ہوں کیونکہ فلائٹ کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا۔ جس کی بڑی وجہ خاتون کے سر میں ’جوؤں‘ کا موجود ہونا ہے۔ٹک ٹاک صارف کے مطابق امریکی ایئرلائنز نے وضاحت نہیں دی کہ طیارے کو فینکس میں کیوں اترنا پڑا ہے۔جوڈیلسن کے مطابق انہوں نے مسافروں کو یہ گفتگو کرتے ہوئے سنا کہ پرواز میں ’جوؤں کے پھیلنے‘ کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔بعدازاں ترجمان ایئرلائن کی طرف سے کہا گیا کہ میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔