اسلام آباد میں طوفانی بارشیں برس پڑی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نکاسی آب کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے کو ضروری ہدایات دیں۔نکاسی آب کے لئے فیلڈ ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے متعلقہ افسران اور عملہ فیلڈ میں موجودرہے۔بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں۔ نالوں کی نگرانی کے لئے اضافی عملہ اور مشینری لگائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی شاہراہوں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ انڈر پاسسز اور دیگر مقامات پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس فعال انداز میں فرائض کو سرانجام دے۔ جبکہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نکاسی آب کے کام کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔