کھیوڑہ:(قاسم سجاد) کھیوڑہ کے پوسٹ آفس میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے جدید اسلحہ کی نوک پر لاکھوں کی ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو پوسٹ آفس میں موجود تمام رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکووں نے پوسٹ آفس میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی مسلح ڈاکو پوسٹ آفس میں موجود تمام رقم لوٹ کر پوسٹ افس سے ملحقہ گول بازار کی طرف فرار ہوئے جہاں پر ان کے ساتھی پہلے سے موجود تھے۔
ذرائع کی مطابق ڈاکوں نے گول بازار کے اندر ہنڈا 125 موٹر سائیکل کھڑا کیا ہوا تھا جس پر ڈاکو ڈکیتی کے بعد فرار ہو گئے ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے جائے وقوعہ پر پر پہنچ کر شوائداکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔