ضلعی انتظامیہ نے دولتالہ کو راولپنڈی کی نئی تحصیل بنانے کے لیے پنجاب بورڈ آف ریونیو کو تجاویز بھجوا دی ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع کی سات تحصیلیں تھیں- راولپنڈی، گوجر خان، ٹیکسلا، کہوٹہ، کلر سیداں، مری اور کوٹلی ستیاں۔ تاہم 2022 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں مری کو ضلع کا درجہ ملا اور کوٹلی ستیاں اس کی تحصیل بن گئی۔اب حکومت راولپنڈی ضلع کے لیے ایک نئی تحصیل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ تاہم، سینئر ضلعی اہلکار نے بتایا کہ اگرچہ حکومت کی ہدایت پر کام شروع ہو چکا ہے، لیکن صوبائی کابینہ نئی تحصیل کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔