پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار دو دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے باعث ہفتہ اور اتوار چھٹی ہو گی۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے اعلان کیا کہ اساتذہ پر کام کا بوجھ بڑھنے کے باعث سرکاری سکولوں میں اب ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے جمعہ تک تدریسی اوقات میں توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہفتہ کو اساتذہ کی تربیت، استعداد کار بڑھانے اور دیگر امور کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ رانا مشہود نے مزید بتایا کہ اساتذہ کی ترقیوں کے حوالے سے مسائل بھی تیزی سے حل کیے جا رہے ہیں اور 14000 ایجوکیٹرز اور ایس ایس ایز کو ریگولرائز کرنے کا منصوبہ جلد آنے والا ہے۔