ہری پور تحصیل غازی کے علاقے عمرخانہ میں ایک نوجوان لڑکے نے پب جی گیم ہارنے کے بعد خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 17 سالہ منیب الرحمان میٹرک کا طالب علم تھا اور گزشتہ پانچ سال سے پب جی گیم کھیل رہا تھا۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ منیم الرحمان مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے ذہنی توازن بھی کھو بیٹھا تھا اور گھر والوں کی طرف سے موبائل لینے کی وجہ سے اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔