محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور فرائض سے غفلت برتنے پر 20 افسران کو معطل کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجر خان سے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے تین اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور تین فوڈ انسپکٹرز اور ایک جونیئر کلرک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر سیکرٹری خوراک پنجاب نے 20 افسران کو معطل کر دیا۔ وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ فلور ملوں میں غیر معیاری گندم کی موجودگی پر افسران نے کارروائی نہیں کی۔