اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے بدھ کے روز متعلقہ حکام کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ رہائش گاہ, جسے سب جیل قرار دیا گیا تھا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد سب جیل بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا گیا تھا۔