اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک جج کے اسٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، خط کسی ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے بھیجے۔ اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی جبکہ ماہرین کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے۔
سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر سفوف تھا اور خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہو گئی۔ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھویا، خط میں موجود متن پر لفظ anthrax لکھا تھا۔ واقعے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کرلیا۔