امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے بعد متاثرہ افراد کی تلاش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
حکام کے مطابق آج دوسرے روز بھی لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام جاری ہے۔پانی میں ڈوبنے والے سرخ رنگ کے پک اپ ٹرک سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔حادثے کا شکارمزیددو افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے گزشتہ دنوں بالٹی مور میں کنٹینرز سے لدے بڑے بحری جہاز کے ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا تھا۔ پل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث کئی گاڑیاں بھی پانی میں گرگئی تھیں۔حکام نے بتایا کہ غوطہ خور ٹیموںنے اندھیرے میں ملبے سے بھرے ہوئے پانی میں ریسکیو آپریشن کیا۔مگر موسم اور حد نگاہ کم ہونے کے باعث آپریشن کو روکنا پڑا۔ حادثے کے وقت پل پر 8مزدور کام رہے تھے۔جن میں سے 6 مزدور دریا میں گر کر لاپتا ہوگئے جبکہ دیگر 2 مزدوروں کو ریسکیو کرلیا گیاتھا