فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر کے دوسرے راؤنڈ میں اردن نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں سات صفر سے شکست دے دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر 2 میں اومان میں اردن اور پاکستان کے درمیان میچ کھیلا گیا جو یکطرفہ ثابت ہوا اور اردن نے گرین شرٹس کو با آسانی سات صفر سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے موسیٰ التماری نے تین گول داغ کر ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔
اُومان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا، میزبان اُردن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملے کیےجس کے نتیجے میں اُنہیں پہلی کامیابی پندرہویں منٹ میں موسیٰ التماری کے گول کی بدولت ملی۔پانچواں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں اسکور کیا، موسیٰ التماری نے 79ویں منٹ میں مزید ایک گول اسکور کرکے اُردن کی برتری 0-6 کردی اور اس کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ اردن کی جانب سے ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83 ویں منٹ میں