بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے پیش آنے والے ایک حادثے میں 18 کان کن پھنس گئے، 8کو بچا لیا گیا۔
میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اب تک کئی لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور چار مزید افراد کو نکالے جانے کا انتظار ہے۔منگل کی شام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 80 کلومیٹر مشرق میں واقع خوست کے کان کنی کے علاقے میں کوئلے کی نجی کان میں گیس دھماکہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق کان میں پھنسے باقی مزدوروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے تاہم امدادی ٹیمیں انہیں نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔حکومت کے محکمہ کان کنی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی ریسکیو ٹیمیں دیگر اہلکاروں کے ساتھ اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔